inDrive — ٹیکسی سے زیادہ

inDrive — ٹیکسی سے زیادہ

  • 6.7

    69 جائزے

  • 161.5 MB

    فائل سائز

  • 0/54
    سیکیورٹی
  • Everyone

  • Android 8.0+

    Android OS

About inDrive — ٹیکسی سے زیادہ

رکشہ راﺋﯾڈز، ﺳﻔر اور ﭘﯾﮑﺞ ڈﯾﻠﯾوری۔ ﺳﺳﺗﯽ ﺳروس، ﻟوﮐﯾﺷن ﺳﮯ ﻣﻧزل ﺗﮏ، آپ ﮐﯽ ﻗﯾﻣت ﭘر

inDrive ایک ایسی رائیڈ ہیلنگ اور رکشہ سروس ایپ ہے جہاں آپ شہر کے اندر سفر، رکشہ رائیڈز اور اپنی پسند کی منصفانہ رائیڈز تلاش کرسکتے ہیں یا بطور ڈرائیور رائیڈز فراہم کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ ایک ایسی ڈرائیور ایپ ہے جو پاکستان میں روایتی ٹیکسی سروس سے کہیں زیادہ منصفانہ سروس آفر کرتی ہے۔

آپ اس ایپ کے ذریعے دوسرے شہرتک سفر، ذاتی یا کاروباری ضروریات کیلئے ٹرک کی بکنگ، اور ہر قسم کے پیکج ڈیلیوری سفر کیلئے آرڈر کر سکتے ہیں – آپ آسانی سے پیکج بھیج یا وصول کرسکتے ہیں۔ آپ بطور کورئیر بھی سائن اپ کرسکتے ہیں اور اپنی ڈیلیوری سروس بنا سکتے ہیں۔ ہر قسم کی رائیڈ اور ڈیلیوری سروس کیلئے ہمارا مقصد صرف ايک ہی ہے: ایک منصفانہ قیمت آپ کی حقیقت ہونی چاہیے، آپ کی امید نہیں۔

Valley Silicon کی نئی کامیابی، inDrive، ایک مفت ڈرائیور اور رائیڈر ایپ ہے جو کہ 700 سے زیادہ شہروں اور 45 ممالک میں سفر، رکشہ رائیڈز اور ڈیلیوری سروس کے لئے دستیاب ہے۔ ہماری کامیابی کا راز ہے، کسٹمر، ڈرائیور اور کورئير، سب کے حقوق ان کے ہاتھ میں دینا۔

آپ روایتی کار، موٹو ٹیکسی، بائيک ٹیکسی اور رکشہ بکنگ ایپ سے اپگریڈ کر کے، بطور کسٹمر ہمارے ڈرائیور یا کورئیر سے ایک قیمت پر اتفاق کر کے رائيڈ، سفر یا دوسری سروسز اپنی لوکیشن سے منزل تک بک کرسکتے ہیں۔

بطور کار، بائيک یا رکشہ ڈرائیور، آپ باآسانی اپنا شیڈول اور رائیڈز یا سفر منتخب کر سکتے ہیں۔ ہماری کورئیر اور پیکج ڈیلیوری سروسز بھی اتنی ہی آسان ہیں۔

inDrive صرف ایک رائیڈر یا ڈرائیور ایپ نہیں، بلکہ سفر، رکشہ رائیڈز اور ڈیلیوری کیلئے ایک مکمل پلیٹ فارم ہے۔ یہ اسی ماڈل کے مطابق کئی اور سروسز بھی فراہم کرتا ہے:

CITY

کرایے میں بے جا اضافوں سے پاک، سستی شہر کے اندر رائیڈز اور سفر

INTERCITY

شہروں کے درمیان سفر کی ایک باسہولت اور محفوظ سروس

COURIER

ایک تیز رفتار اور محفوظ ڈور-ٹو-ڈور، آن ڈیمانڈ ڈیلیوری سروس جس سے آپ اپنی لوکیشن سے 20 کلو تک کے پیکجز بھیج سکتے ہیں اور موصول کر سکتے ہیں

FREIGHT

فریٹ ڈیلیوری یا اپنی شفٹنگ سفر کی ضروریات کیلئے ٹرک بک کریں

inDrive کا انتخاب کیوں کریں؟

تیز اور آسان

ایک سستی رائیڈ بک کرنا ہوا آسان - اپنی پک اپ لوکیشن اور منزل درج کریں، اپنا کرایہ بتائیں، اور اپنا ڈرائیور منتخب کریں۔

کرایہ خود آفر کریں

inDrive پر آپ کو ملے گا ایک منفرد، بے جا اضافوں سے پاک، رائیڈز اور سفر لینے کا تجربہ۔ یہاں، کرایہ اور ڈرائیور آپ خود منتخب کرتے ہیں، نا کہ کوئی الگورتھم۔ دوسری کار، موٹو ٹیکسی، یا بائیک ٹیکسی ایپس کے برعکس، ہم وقت یا مائیلیج کے حساب سے قیمت طے نہیں کرتے۔

ڈرائیور خود منتخب کریں

inDrive پر آپ کو ملتی ہے ان تمام ڈرائیورز کی لسٹ جنہوں نے آپ کی ریکویسٹ قبول کرلی ہے، اور ان میں سے اپنا ڈرائیور آپ خود منتخب کرتے ہیں۔ ہماری رائيڈ، سفر اور ڈرائیونگ ایپ میں، آپ اپنا ڈرائیور، قیمت کی پیش کش، کار کا ماڈل، آمد کے وقت، ريٹنگ، اور مکمل کردہ ٹرپس کی بنیاد پر منتخب کرسکتے ہیں۔

محفوظ رہیں

رائیڈ قبول کرنے سے پہلے ڈرائیور کا نام، کار ماڈل، لائیسنس پلیٹ نمبر، اور مکمل شدہ ٹرپس کی تعداد دیکھ لیں - یہ سہولت ایک عام ٹیکسی ایپ میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ آپ "Share Your Ride" بٹن کا استعمال کرکے اپنے فیملی ممبران اور دوستوں کے ساتھ رائیڈ کی معلومات شیئر کرسکتے ہیں۔

اضافی آپشن شامل کریں

آپ اپنی ضروریات یا دوسری تفصیلات کمنٹس میں درج کرسکتے ہیں، جیسے کہ، "میرے ساتھ لگیج ہے"، یا "میرے ساتھ پالتو جانور ہے" وغیرہ۔ یہ آپشن ڈرائیور کو رائیڈ قبول کرنے سے پہلے دکھایا جائے گا۔

بطور کورئیر اور ڈرائیور شامل ہوں

اگر آپ کے پاس کار، بائیک یا رکشہ ہے تو ہماری ڈرائیونگ ایپ آپ کو پاکستان میں رائیڈز، سفر اور ڈیلیوری سروس کے ذریعے اپنی شرائط پر اضافی پیسہ کمانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ دوسری ہرکیب، بائیک ٹیکسی، یا رکشہ بکنگ ایپ کے برعکس، inDrive پر آپ کو رائیڈز کی منزل کی لوکیشن اور کرایہ، رائیڈ ریکویسٹ قبول کرنے سے پہلے دکھایا جاتا ہے۔ اگر رائیڈز کی قیمت کم ہے، تو یہ ڈرائیور ایپ آپ کو اپنی مرضی کا کرایہ آفر کرنے اور نا پسند آنے والی رائیڈ بنا کسی جرمانے کے اسکپ کرنے کا آپشن فراہم کرتی ہے۔ برائے نام سروس چارجز کی وجہ سے آپ زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں اور زیادہ منصفانہ طریقے سے ڈرائیو کرسکتے ہیں۔

inDrive آپ کو روایتی ٹیکسی اور ڈیلیوری سروسز کے برعکس، پاکستان بھر میں شفاف اور منصفانہ سفر، رکشہ رائیڈز اور ڈیلیوری سروسز فراہم کرتا ہے۔

چاہے آپ ڈرائیور ہوں یا رائیڈر، inDrive انسٹال کریں اور منصفانہ رائیڈز، سفر اور پیکج ڈیلیوری حاصل کریں اور منصفانہ رائیڈز فراہم کریں!

مزید دکھائیں

What's new in the latest 5.170.0

Last updated on 2026-06-02
We've been busy improving things behind the scenes. These changes may be subtle, but they are meant to make your experience more delightful. Please rate our app and share your thoughts and suggestions.
مزید دکھائیں

ویڈیوز اور اسکرین شاٹس

  • inDrive — ٹیکسی سے زیادہ پوسٹر
  • inDrive — ٹیکسی سے زیادہ اسکرین شاٹ 1
  • inDrive — ٹیکسی سے زیادہ اسکرین شاٹ 2
  • inDrive — ٹیکسی سے زیادہ اسکرین شاٹ 3
  • inDrive — ٹیکسی سے زیادہ اسکرین شاٹ 4
  • inDrive — ٹیکسی سے زیادہ اسکرین شاٹ 5
  • inDrive — ٹیکسی سے زیادہ اسکرین شاٹ 6

inDrive — ٹیکسی سے زیادہ APK معلومات

Latest Version
5.170.0
Android OS
Android 8.0+
فائل سائز
161.5 MB
Available on
مواد کی درجہ بندی
Everyone
سیکیورٹی رپورٹ
0/54
اسکین کا نتیجہ: محفوظ
کسی بھی سیکیورٹی فراہم کنندہ نے اس فائل کو نقصان دہ قرار نہیں دیا
کوئی وائرس نہیں
کوئی اسپائی ویئر نہیں
کوئی میل ویئر نہیں
کوئی وائرس نہیں
کوئی اسپائی ویئر نہیں
کوئی میل ویئر نہیں
اسکین کی تاریخ:Jun 2, 2026
پیکیج کا نام:sinet.startup.inDriver
SHA-256:8d81347cf0a94677ff6e4845c92eb6da3cf880054874f8492f2d36b962e418fb
SHA-1:2c03fabd49f2486da3f0fbc59862420adfb1d0e3
مزید دکھائیں
APKPure آئیکن

APKPure ایپکےذریعےانتہائی تیزاورمحفوظڈاؤنلوڈنگ

Android پر XAPK/APK فائلیںانسٹالکرنےکےلیےایککلککریں!

ڈاؤن لوڈ کریں APKPure
thank icon
ہم آپ کے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اس ویب سائٹ پر کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔
اس صفحے پر کسی بھی لنک پر کلک کرکے آپ ہماری رازداری کی پالیسی اور کوکیز پالیسی پر متفق ہو رہے ہیں۔
مزید جانیں